سرگودہاسمیت ریجن بھرمیں گندم کی خریداری کے دورا ن مڈل مینوں کے مراکز خریداری پر داخلے پر مکمل طورپر پاپندی کردی گئی

ہفتہ 5 اپریل 2014 16:45

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5اپریل 2014ء) سرگودہاسمیت ریجن بھرمیں گندم کی خریداری کے دورا ن مڈل مینوں کے مراکز خریداری پر داخلے پر مکمل طورپر پاپندی کردی گئی۔ تمام مراکز پر شکایات سیل اوربراہ راست حکومت پنجاب کو شکایت کرنے کیلئے نمبرز کے بورڈ آویزاں کردیئے گئے تاکہ کا شت کار کسی بھی قسم کی مشکلا ت پیش آنے پر حکومت کے نمائندوں کو فور ی طور پر آگا ہ کرسکیں ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ مقبول کی طر ف سے 15اپریل سے باردانہ کی تقسیم کے انتظاما ت کو حتمی شکل د ے د ی گئی دوسر ی طر ف پنجاب حکومت نے ہر مرحلہ پر شفافیت کو یقینی بنانے کا حکم دیتے ہو ئے امسال خریداری مراکز پر کسانوں کیلئے بیٹھنے پانی سمیت دیگرسہولیا ت کی فراہمی کیلئے ریجن بھر کی مارکیٹ کمیٹیوں کو ذمہ د ار یان سونپ د ی ہے جن کے جواب دہ ایڈمنسٹریٹر مار کیٹ کمیٹی ہوں گے۔