شتکار گندم کو ذخیرہ کرنے کیلئے نئی بوریاں استعمال کریں ،زرعی ماہرین

ہفتہ 5 اپریل 2014 16:44

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5اپریل 2014ء)زرعی ماہرین نے کہاہے کہ کاشتکار گندم کو ذخیرہ کرنے کیلئے نئی بوریاں استعمال کریں ۔ ماہرین کے مطابق پرانی بوریوں میں گندم کو بغیر حفاظتی تدابیر اختیار کیے ذخیرہ کیا جائے تو اس بات کا قوی امکان رہتا ہے کہ گندم میں مختلف قسم کے کیڑے مکوڑے اور جوئیں پیدا ہوکراس کوخراب کر دیتی ہیں جواستعمال کے قابل نہیں رہتی۔

(جاری ہے)

اسی طرح اپنے گھروں اور کھیتوں میں گندم کوذخیرہ کرنے سے قبل کاشتکاروں کو ماہرین کی طرف سے وضع کردہ اصولوں کے مطابق سپرے اور اس امر کی پوری طرح جانچ پڑتال کرکے کہ گودام میں کسی قسم کے کیڑے مکوڑے موجود نہ ہیں ، گندم کی فصل ذخیرہ کرنی چاہیے تاکہ انہیں کسی قسم کے مالی نقصان کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔