محمد حفیظ کو کپتانی سے دستبردار نہیں ہونا چاہیے تھا، وسیم اکرم

ہفتہ 5 اپریل 2014 16:03

محمد حفیظ کو کپتانی سے دستبردار نہیں ہونا چاہیے تھا، وسیم اکرم

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5اپریل 2014ء) سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ محمد حفیظ کو کپتانی سے دستبردار نہیں ہونا چاہیے تھا، ڈیڑھ مہینے میں کون سا کوچ ٹیم میں تبدیلی لاسکتا ہے؟ وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ لوگ بار بار کوچنگ کی بات کررہے ہیں، ڈیڑھ مہینے میں کون سا کوچ ٹیم میں تبدیلی لاسکتا ہے، جادوگر ہوتا ہے کیا؟ سابق کپتان کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ کو کپتانی سے دستبردار نہیں ہونا چاہئے تھا، شاہد آفریدی کا میڈیا میں آکر کپتانی کے حوالے سے بیان دینا اچھی روایت نہیں۔

متعلقہ عنوان :