افغانستان سے پاکستانی حدود میں پھر گولا باری، 6 مارٹر گولے فائر کیے گئے

ہفتہ 5 اپریل 2014 14:55

افغانستان سے پاکستانی حدود میں پھر گولا باری، 6 مارٹر گولے فائر کیے ..

میران شاہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5اپریل 2014ء) افغانستان کی جانب سے شمالی اور جنوبی وزیرستان ایجنسیوں میں ایک مرتبہ پھر مارٹر گولے فائر کیے گئے۔ تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ افغانستان سے فائرکیے گئے چار مارٹر گولے شمالی وزیرستان میں میران شاہ کی تحصیل غلام خان کے علاقہ بانگی دار میں آکر گرے ۔

اس سے پہلے جنوبی وزیرستان میں بھی دو مارٹر گولے فائر کیے گئے۔ دونوں واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ افغان فورسز پہلے بھی کئی مرتبہ پاکستانی حدود میں گولا باری کرچکی ہیں۔ گذشتہ ہفتے بھی شمالی وزیرستان کے غلام خان سیکٹر میں پاکستانی چیک پوسٹ کے قریب 6 مارٹر گولے فائر کیے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :