کرینہ کپور فلموں میں کام نہ ملنے پر پریشانی سے دوچار ہو گئیں

ہفتہ 5 اپریل 2014 14:24

کرینہ کپور فلموں میں کام نہ ملنے پر پریشانی سے دوچار ہو گئیں

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5اپریل 2014ء) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور ان دنوں فلموں میں کام نہ ملنے کے باعث شدید پریشانی کا شکار ہیں درجنوں فلمیں ایک ساتھ کرنیوالی بیبو کے پاس آج کل ایک بھی فلم نہیں ہے۔کرینہ کپور فلمی ہیروئن کم اور سیف علی خان کی بیگم زیادہ بن کر رہ گئی ہیں ،خود کو بالی وڈ کی نمبر ون اداکارہ کہنے والی کرینہ کے پاس اس وقت ایک بھی فلم نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

پہلے تو کرینہ کو کرن جوہر کی فلم شدھی کی کاسٹ سے الگ کیا گیا اور اب فرحان اختر کیساتھ اس ہی مہینے شروع ہونیوالی نئی فلم bomaby samurai کے ڈائیریکٹر نے بھی بیبو کی جگہ دوسری ہیروئن کو کاسٹ کرلیا ہے ۔ کرینہ کو پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں،دوسرے ہیرو بھلے ہی اْن کے ساتھ اب کام نا کریں لیکن اْن کے شوہر سیف تو ہر دو سال میں اپنی بیگم کے ساتھ ایک فلم کر ہی سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :