پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ سٹارز انڈر 16 پروگرام کے تحت راولپنڈی ٹیم کے چناؤ کیلئے ٹرائلز 7 اپریل سے شروع ہونگے

ہفتہ 5 اپریل 2014 13:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5اپریل 2014ء) پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ سٹارز انڈر 16 پروگرام 2014ء کے سلسلے میں راولپنڈی ڈسٹرکٹ ٹیم کے انتخاب کیلئے ٹرائلز 7 سے 8 اپریل تک پنڈی سٹیڈیم میں ہوں گے۔

(جاری ہے)

ٹرائلز میں شرکت کے خواہشمند کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ 7 اپریل کو صبح نو بجے سٹیڈیم میں رپورٹ کریں اور وائٹ کٹ اور نادرا ب فارم بھی اپنے ہمراہ لائیں۔ راولپنڈی ڈسٹرکٹ انڈر 16 ٹیم کے چناؤ کے حوالے سے سلیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی صبیح اظہر سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے جبکہ منسوب الٰہی اور ظہیر احمد کو کوو آرڈنیٹر مقرر کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :