ڈی جی رینجرز قومی تائیکوانڈو چمپئن شپ 9 اپریل سے شروع ہوگی

ہفتہ 5 اپریل 2014 13:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5اپریل 2014ء) پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے زیراہتمام ڈی جی رینجرقومی تائیکوانڈو چمپئن شپ 9 اپریل سے کراچی میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل(ر) وسیم احمد جنجوعہ نے بتایا کہ چمپئن شپ میں ملک بھر سے پندرہ ٹیموں کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔ جن میں چار صوبوں سمیت پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان ایئرفورس، ہائرایجوکیشن کمیشن، پاکستان پولیس، پاکستان ریلوے، پاکستان واپڈا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد جمون و کشمیر کی ٹیمیں شامل ہیں۔ پاکستان آرمی کی ریڈ اور بلیو دوٹیمیں شرکت کریں گی۔چمپئن شپ 15 اپریل تک جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :