آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ مشترکہ طور پر 2017ء رگبی لیگ ورلڈ کپ کی میزبانی کریں گے

ہفتہ 5 اپریل 2014 13:35

میلبور ن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5اپریل 2014ء) آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ مشترکہ طور پر 2017ء رگبی لیگ ورلڈ کپ کی میزبانی کریں گے۔ آر ایل آئی ایف کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق میگا ایونٹ کی میزبانی کیلئے جنوبی افریقہ بھی دوڑ میں شامل تھا لیکن تمام اراکین کی مشاورت کے بعد آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو میگا ایونٹ کی میزبانی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے تاکہ میگا ایونٹ کا کامیاب اور یادگار انعقاد ممکن ہو سکے، امید ہے کہ دونوں ممالک ہماری توقعات پر پورا اتریں گے۔

(جاری ہے)

ایونٹ کے کوالیفائنگ ٹورنامنٹس کے حوالے سے تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔ 2017ء میں شیڈول میگا ایونٹ میں آسٹریلوی ٹیم ٹائٹل کے دفاع کیلئے میدان میں اترے گی، آسٹریلیا نے گزشتہ برس انگلینڈ، ویلز، فرانس میں منعقدہ ورلڈ کپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو زیر کر کے عالمی ٹائٹل پر قبضہ جمایا تھا۔

متعلقہ عنوان :