میاں اکرم میموریل ہاکی ٹورنامنٹ کل کھیلا جائے گا

ہفتہ 5 اپریل 2014 13:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5اپریل 2014ء) اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ایک روز ہ سیون اے سائیڈمیاں اکرم میموریل ہاکی ٹورنامنٹ(آج) اتوار کو نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم ، اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ایسوسی ایشن کے جوائنٹ سیکرٹری محمدخالد کے مطابق ٹورنامنٹ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ جس میں سولہ ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ اسی روز شام چار بجے کھیلا جائے گا جس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :