عالمی بلائنڈ کرکٹ لمیٹڈ کا اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا

ہفتہ 5 اپریل 2014 13:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5اپریل 2014ء) عالمی بلائنڈ کرکٹ لمیٹڈ (ڈبلیو بی سی ایل) کا اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے (آج) اتوار کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ جس کی صدارت پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور عالمی بلائنڈ کرکٹ لمیٹڈ کے صدر سید سلطان شاہ کرینگے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں عالمی بلائنڈ کرکٹ لمیٹڈ کے جنرل سیکرٹری ریمنڈ موکسلے ، ڈائریکٹر ٹیکنیکل جنوبی افریقہ آرمنڈ بام ، ڈائریکٹر گلوبل انگلینڈ روری فیلڈ بھی ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اجلاس میں شرکت کرینگے ۔

اجلاس میں رواں سال دسمبر میں جنوبی افریقہ میں ہونے والے عالمی کپ کے تاریخ اور شیڈول کا اعلان اور انتظامات کو حتمی شکل دی جائیگی ۔ اسی طرح آئی سی سی سے عالمی بلائنڈ کرکٹ لمیٹڈ کے الحاق کا جائزہ سمیت آئی سی سی کا جاری کردہ ممبر شپ کا لائحہ عمل بھی تیار کیا جائے گا۔ بلغاریہ نے ورلڈ بلائینڈ کرکٹ لمیٹڈ کو ممبر کے کیلئے درخواست دے رکھی ہے جس پر بھی غور کیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :