مقبوضہ کشمیر میں ایک لاکھ پاکستانی پناہ گزینوں نے بی جے پی کو ووٹ دینے کا اعلان کردیا

جمعہ 4 اپریل 2014 02:01

مقبوضہ کشمیر میں ایک لاکھ پاکستانی پناہ گزینوں نے بی جے پی کو ووٹ دینے ..

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اپریل۔2014ء) مقبوضہ کشمیر میں ایک لاکھ پاکستانی پناہ گزینوں نے بی جے پی کو ووٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق جموں میں پاکستانی پناہ گزین گروپ کے راہنماء لابھا رام گاندھی نے بتایا ہے کہ پاکستانی پناہ گزین جموں کی لوک سبھا سیٹ پر بی جے پی کے نامزد امیدوار جیوگان کشور کو ووٹ دیں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے تین اضلاع جموں‘ سامبا اور کھٹوعہ میں بڑی تعداد میں پاکستانی پناہ گزین آباد ہیں جوکہ پاک بھارت 1965ء اور 1971ء کی جنگوں کے دوران وہاں گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :