Live Updates

شرم کرو مفت کی روٹیاں نہ توڑو‘ایوان میں عابد شیر علی کی تحریک انصاف کے رائے حسن نوازپر جگت

جمعہ 4 اپریل 2014 01:54

شرم کرو مفت کی روٹیاں نہ توڑو‘ایوان میں عابد شیر علی کی تحریک انصاف ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اپریل۔2014ء) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی نے رائے حسن نواز پر جگت مارتے ہوئے کہا کہ ”شرم کرو مفت کی روٹیاں نہ توڑو اور کورم کی نشاندہی نہ کرو“۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں تحریک انصاف کے رکن اسمبلی رائے حسن نواز نے کورم کی نشاندہی کی تو چوہدری عابد شیر علی نے کہا کہ شرم کرو مفت کی روٹیاں مت توڑو‘ اسی اثناء میں ایم کیو ایم کے نبیل گبول نے کہا کہ چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ رائے حسن نواز کو دیکھ لوں گا۔

دوسری طرف سے ایم کیو ایم کے سید آصف حسنین نے کہا کہ رائے حسن نواز نے کہا ہے کہ میں چوہدری عابد شیر علی کو دیکھ لوں گا۔ اس طرح ایم کیو ایم نے اسمبلی میں لگائی بجھائی کا کام کیا جس پر ایوان قہقہوں سے گونج اٹھا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات