لاہور ،جناح ہسپتال کے چار سپر وائزرز نے نوکری کیلئے آنیوالی لڑکی کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

جمعہ 4 اپریل 2014 23:34

لاہور ،جناح ہسپتال کے چار سپر وائزرز نے نوکری کیلئے آنیوالی لڑکی کو ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اپریل۔2014ء) جناح ہسپتال کے چار سپر وائزرز نے بہاولنگر سے نوکری کیلئے آنیوالی لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ، پولیس نے لڑکی کے بیان پر مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق جناح ہسپتال کے چار سپر وائزرز ندیم گل،محسن وغیرہ نے چار روز قبل بہاولنگر سے نوکری کے لئے آنے والی لڑکی کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔ بتایا گیا ہے کہ مقامی پولیس نے لڑکی کے بیان پر مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :