پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی قیادت آئندہ ہفتے سندھ حکومت میں شمولیت سمیت دیگر امور پر بات چیت کے لئے ملاقات کرے گی ،پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے ایم کیو ایم کے بارے میں کچھ بیانات کے باعث دونوں جماعتوں کے درمیان جاری مذاکرات میں تعطل پیدا ہوگیا تھا ، ملاقات میں ایم کیو ایم کی سندھ حکومت میں ممکنہ شمولیت، ایم کیو ایم کو دی جانے والی وزارتیں، بلدیاتی نظام اور دیگر امور پر بات چیت کی جائے گی
جمعہ 4 اپریل 2014 23:04
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اپریل۔2014ء) پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ کی قیادت کے درمیان حالیہ پس پردہ رابطوں میں اس بات پر اتفاق رائے ہوگیا ہے کہ آئندہ ہفتے دونوں جماعتوں کے رہنماؤں میں ملاقات ہوگی، جس میں ایم کیو ایم کی سندھ حکومت میں ممکنہ شمولیت سمیت دیگر امور پر بات چیت کی جائے گی۔ ایم کیو ایم کے ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے ایم کیو ایم کے بارے میں کچھ بیانات کے باعث دونوں جماعتوں کے درمیان جاری مذاکرات میں تعطل پیدا ہوگیا تھا تاہم سابق وفاقی وزیر داخلہ عبدالرحمن ملک نے اس تعطل کو ختم کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔
گزشتہ ایک ہفتے سے پس پردہ دونوں جماعتوں کے رہنماؤں میں رابطوں کا عمل جاری تھا اور اعلیٰ سطح پر رابطے کئے جارہے تھے۔(جاری ہے)
ذرائع نے بتایا کہ ان رابطوں میں پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے اور دونوں جماعتوں کی قیادت میں اس بات پر اتفاق رائے ہوگیا ہے کہ اگلے ہفتے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی سربراہی میں دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوگی۔
ملاقات گورنر ہاؤس میں متوقع ہے۔ اس ملاقات میں ایم کیو ایم کی سندھ حکومت میں ممکنہ شمولیت، ایم کیو ایم کو دی جانے والی وزارتیں، بلدیاتی نظام اور دیگر امور پر بات چیت کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات کے بعد ایم کیو ایم کی قیادت سندھ حکومت میں ممکنہ شمولیت کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کیا جرمنی شام کی اسد حکومت کی بالواسطہ مالی مدد کر رہا ہے؟
-
وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کر دی،وزیرخزانہ کی جگہ وزیرخارجہ کونسل میں شامل
-
اللہ کو حاضر ناظرجان کر کہتا ہوں کسی کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں کی ،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ
-
علیمہ خان نے نواز شریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پر سزا دینا غلطی قرار دیدیا
-
پاکستان: بھارت کے ساتھ تجارت بحال کرنے کی تجویز زیر غور ہے
-
پاکستان تحریک کی رہنماءصنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو ضمانت کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا
-
ون وے کی خلاف و رزی روکنے کیلئے لاہور کی مرکزی شاہراہوں پر ٹائر کلرز لگانے کا فیصلہ
-
پی آئی اے خرید لو، بین الاقوامی مارکیٹ میں عنقریب اشتہار ات شائع ہونے کو تیار
-
جنوبی افریقہ: بس حادثے میں درجنوں افراد ہلاک
-
ملک کی تعمیر و ترقی میں سٹاک ایکسچینج کی حمایت شامل رہے گی،ڈاکٹر شمشاد اختر
-
پوٹن کے ساتھ اچھے تعلقات معاون ثابت ہو سکتے ہیں، سابق جرمن چانسلر
-
جیمز اور جیولری میں سرمایہ کاری کیلئے غیر ملکی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی،آصف علی زرداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.