الٹے سیدھے بیانات بلاول کو اقتدار کی کرسی پر نہیں بٹھا سکتے‘ وزیر قانون پنجاب،بلاول بھٹو اپنی جماعت کی ملک کو دیوالیہ کرنے کی ذمہ داری قبول کریں ‘ رانا ثنا اللہ خان

جمعہ 4 اپریل 2014 23:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اپریل۔2014ء) صوبائی وزیر قانون و بلدیات رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو اپنی جماعت کی ملک کو دیوالیہ کرنے کی ذمہ داری قبول کریں ،الٹے سیدھے بیانات بلاول کو اقتدار کی کرسی پر نہیں بٹھا سکتے ۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی لاڑکانہ میں تقریر پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ بلاول نازک کندھوں پر بوجھ اور قدر سے بڑھ کر باتیں نہ کریں اور انہیں بچگانہ اور احمقانہ بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو حکومتی پالیسی پر تنقید کر کے کس کے ہاتھ مضبوط کر رہے ہیں ۔بلاول بھٹو کو میاں صاحب کی حکمت عملی کچھ عرصے بعد سمجھ آئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ بلاو ل بھٹو پیپلز پارٹی کے پانچ سال کے بد ترین دور کو کیوں بھول رہے ہیں ۔ انہیں اپنی جماعت کی ملک کو دیوالیہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے ۔پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں کرپشن عروج پر تھی اور عوام پیپلز پارٹی کے کرپٹ حکمرانوں کو نہیں بھولے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی پورے ملک کا مسئلہ ہے ، بلاول تعصب کی عینک اتار کر دیکھیں ۔