مونس الٰہی نے سیاست میں متحرک ہونے کا فیصلہ کر لیا

جمعہ 4 اپریل 2014 22:22

مونس الٰہی نے سیاست میں متحرک ہونے کا فیصلہ کر لیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اپریل۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی کے صاحبزادے چوہدری مونس الٰہی نے سیاست میں متحرک ہونے کا فیصلہ کر لیا ،یوتھ کو راغب کرنے کیلئے رابطے بڑھائے جائیں گے جبکہ کارکنوں سے بھی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ق) کی قیادت نے جماعت کو سیاسی طور پر متحرک کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں نوجوان رہنما مونس الٰہی کو ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔ مونس الٰہی یوتھ کو راغب کرنے کے علاوہ کارکنوں سے بھی ملاقاتیں اور دورے کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :