لاہور ،کورہیڈ کوارٹرز میں 126 افسران اور فوجیوں کو اعلی عسکری اعزازات سے نوازا گیا ۔ تفصیلی خبر

جمعہ 4 اپریل 2014 22:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اپریل۔2014ء) کورہیڈ کوارٹرز میں 126 افسران اور فوجیوں کو اعلی عسکری اعزازات سے نوازا گیا، جن میں شہدا ء اور غازیوں سمیت فوجی افسران بھی شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان نے فوجی افسران اور جوانوں کو اعزازات و ایوارڈز دئیے۔

(جاری ہے)

تقریب میں بہادری کی داستانیں رقم کرنیوالے 69 شہدا کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا، 15 فوجی افسران نے اعلی کارکردگی پر ستارہ امتیاز ملٹری اپنے نام کیا اور 42 کو تمغہ امتیاز ملٹری عطا کیا گیا۔اعزازات پانے والے شہدا ء کے اہل خانہ کے دل جذبات سے لبریز تھے۔تقریب میں ڈی جی رینجرز سمیت لاہور گیریژن کے افسران، جوانوں اور اعزازات پانے والوں کے اہل خانہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :