کوہاٹ، پولیس نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنادیا، خودکش جیکٹ اور بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد

جمعہ 4 اپریل 2014 21:43

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اپریل۔2014ء) کوہاٹ پولیس نے ایک مرتبہ پھر تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا کر خودکش جیکٹ اور بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کر کے ناکارہ بنا دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق کوہاٹ تھانہ بلی ٹنگ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ گُرگُری کام کول پہاڑیوں میں تین نامعلوم شرپسندوں نے پولیس کے خوف سے بارودی مواد چھپا کر فرار ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اطلاع پر فوری کاروائی کرتے ہوئے پولیس بی ڈی ایس نفری موقع پر پہنچی جہاں اُنہوں نے خودکش جیکٹ جس میں 12عدد ائیرکرافٹ شل ، پرائماکارڈ ، سیفٹی فیوز ، ایک عدد دستی بم، ایک عدد ڈیٹونیٹر ناکارہ کر دیئے ۔ بی ڈی ایس انچارج کے مطابق کہ ٹوٹل 4کلو 200گرام بارودی مواد برآمد کی گئی ہے جسے انتہائی مہارت کیساتھ ناکارہ بنایا گیا ہے اسکے علاوہ کچھ نشہ آور میڈیسن موقع سے برآمد کی گئی ہیں ۔ پولیس تھانہ بلی ٹنگ نے نامعلوم شرپسندوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی واضح رہے کہ کوہاٹ پولیس چندروز قبل بھی ایک خودکش بمبار کو گرفتار کر چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :