بھارت جنوبی افریقا کو شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

جمعہ 4 اپریل 2014 21:20

بھارت جنوبی افریقا کو شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ ..

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اپریل۔2014ء) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھارت جنوبی افریقا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔میر پور کے شیر بنگلا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے جنوبی افریقا کا 173 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا، ویرات کوہلی نے ایک مرتبہ پھر شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے پروٹیز بولرز کی خوب پٹائی کی اورگراؤنڈ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس کھیلے، انہوں نے 2 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 44 گیندوں پر 72 رنز بنائے، اس سے قبل اوپنگ بلے باز روحت شرما اور اجنکایا ریہانے نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 39 رنز جوڑے، شرما 24 اور ریہانے 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اس سے قبل جنوبی افریقا کی جانب سے اوپننگ جوڑی ایک مرتبہ پھر ناکام رہی اور ڈی کوک 9 کے مجموعی اسکور پر 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، ہاشم آملہ بھی کوئی خاطر خواہ کارکردگی پیش نہ کر سکے اور 22 رنز بنا کر روی چندرا اشونت کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے جس کے بعد کپتان ڈپلوسی اور جے پی ڈومنی نے تیسری وکٹ پر 71 رنز کی شراکت قائم کر کے بھارت کے لئے مشکلات کھڑی کر دیں، 115 کے مجموعہ پر کپتان ڈپلوسی 2 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 41 گیندوں پر 58 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جے پی ڈومنی 45 اور ڈیوڈ ملر 23 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، بھارت کی جانب سے روی چندرن ایشونت نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 6 فروری کو فائنل میچ میں بھارت کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :