Live Updates

تحریک انصاف فاروڈ بلاک کے اراکین کے ساتھ ہمدردی ہے ، رابطے میں ہیں ،آفتاب شیرپاؤ، صوبائی حکومت کوریمورٹ کنٹرول سے چلایا جارہا ہے ،فیصلے بنی گالا ہو رہے ہیں،پرویز خٹک صوبے کے نہیں ، صرف نوشہرہ کے وزیرا علی ہیں ، اگر ناراض ارکان کو منابھی لیاگیاتب بھی پی ٹی آئی کی حکومت خطرے میں رہے گی، چیئرمین قومی وطن پارٹی

جمعہ 4 اپریل 2014 20:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اپریل۔2014ء) قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف فاروڈ بلاک کے اراکین کے ساتھ ہمدردی ہے اور ان کے ساتھ رابطہ میں ہے ،حکومت نے مذاکراتی عمل کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں نہیں لیا ہے ۔حیات آباد میں اپنی رہائش گا ہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے قومی وطن پارٹی کے چیر مین آفتاب احمد خان شیرپاؤ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کوریمورٹ کنٹرول سے چلایا جارہا ہے اور بنی گالا سے فیصلے ہو رہے ہے جس کی وجہ سے تحریک انصاف میں فاروڈ بلاک سامنے آیا ہے ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اپنے اراکین کو خوش نہیں رکھ سکتی تو عوام کو کیا خوشحال بنا ئے گی آفتاب شیرپاؤ کا کہنا تھا کہ وزیرا علی پرویز خٹک صوبے کا نہیں بلکہ صرف نوشہرہ کا وزیرا علی ہے جبکہ یونی سیف اورڈبلیو ایچ او کے وسائل کو صحت کا انصاف کا نام دیکر سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا جارہا ہے ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت صوبے میں بلدیاتی انتخابات کا انعقادنہیں کر سکتی ۔

(جاری ہے)

مذاکراتی عمل پر تشویش کا اظہار کر تے ہو ئے آفتاب شیر پاؤ کا کہنا تھا کہ مذاکرات کس سمت میں جا رہے ہے کچھ پتہ نہیں جبکہ حکومتی کمیٹی پختونوں کی صحی ترجمانی نہیں کررہی اور نہ ہی مذاکراتی عمل میں ان کا کردار نظرآرہا ہے ۔ آفتاب احمد خان شیرپاوٴ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی سربراہی میں قائم خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت عوام کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے لوگوں خصوصانوجوانوں میں مایوسی پھیل رہی ہے۔

انہوں نے کہابدعنوانی، لوٹ کھسوٹ اور غیرمنتخب لوگوں کی جانب سے صوبائی حکومت کے معاملات میں مداخلت کی وجہ سے پی ٹی آئی کے بعض ممبر ان صوبائی اسمبلی نے ہم خیال گرو پ تشکیل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ناراض ارکان کو منابھی لیاگیاتب بھی پی ٹی آئی کی حکومت خطرے میں رہے گی کیونکہ دوسرے ارکان بھی وقتا فوقتا حکومت پر دباؤ ڈالتے رہینگے گے۔

انہوں نے کہ اپوزیشن کی جانب سے خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لئے ریکوزیشن جمع کردی گئی ہے اور اپوزیشن جاعتیں صورتحال کا باریک بینی سے جائز ہ لے رہی ہے۔پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کی دھمکی کو غیر جمہوری اور آمرانہ قرار دیتے ہوئے آفتاب شیرپاؤنے کہا کہ اس اقدام سے جمہوریت غیرمستحکم ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت عوام سے کئے گئے وعدے ایفا ء کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔ بلدیاتی انتخابا ت کے انعقاد کے حوالے سے خیبر پختونخوا کے وزیراعلی کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہااس قسم کے بیانات ڈھونگ اور عوام کودھوکہ دینے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کے وزیر اعلی عملا نوشہرہ کے وزیر اعلی بن چکے ہیں جبکہ وہ صوبے کے دوسرے علاقوں کی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا نہیں کر رہے اور پسماندہ علاقوں کو نظرانداز کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت بیرونی مداخلت کا متحمل نہیں ہوسکتا اور اس سے صوبے اور عوام کو درپیش مسائل میں مزید اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بنی گالہ سے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے سے حکومت چلانے اور صوبائی حکومت کے معاملات میں مداخلت سے پی ٹی آئی کے اندر اختلافات جنم لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی ناقص کارکردگی اور بری طرز حکمرانی کی وجہ سے عوام میں مایوسی پھیل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی WHOاور Unicefکی جانب سے پولیوکے خاتمے کے لئے فراہم کئے گئے فنڈز ااپنی سیاسی تشہیر کے لئے استعمال کررہی ہے۔ حالیہ جاری مذاکراتی عمل کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بعض وفاقی وزراء بھی اس حوالے سے کنفیوژن کا شکار ہے اور وزیراعظم ہاؤس اور وزات داخلہ کی جانب سے مذاکرت کے حوالے سے مختلف موقف سامنے آرہے ہیں اورکہا کہ وفاقی حکومت نے اس حوالے سے خیبر پختونخوا اور فاٹا کے حقیقی نمائندوں کوبھی اعتماد میں نہیں لیا۔انہوں نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹی میں پختونوں کے حقیقی نمائندوں اور فاٹا کے ارکان کو شامل کرناچاہیے تھا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات