پشاور، لائن لاسز میں کمی اور بجلی چوری پر قابو پا کر بہتر حکمت عملی سے لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں کمی لانے کیلئے بھر پور کاوشیں کی جائیں،سپیکر اسدقیصر

جمعہ 4 اپریل 2014 20:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اپریل۔2014ء) سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے پیسکو میں خصوصاً نچلے درجے پر پائی جانے والی کرپشن کا سدباب کرنے کیلئے چیف ایگزیکٹیو پیسکو کو ادارے میں جزا اور سزا کی پالیسی پر عملدرآمد کرنے کی ہدایات جاری کیں لائن لاسز میں کمی اور بجلی چوری پر قابو پا کر بہتر حکمت عملی سے لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں کمی لانے کیلئے بھر پور کاوشیں کی جائیں انہوں نے ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹیو پیسکو طارق سدوزئی کی جانب سے خیبر پختونخوا اسمبلی میں موجود پارلیمانی لیڈروں کو صوبہ بھر میں لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے بریفنگ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں ممبران اسمبلی مولانا لطف الرحمان‘ سردار حسین بابک‘ بخت بیدار خان‘ نگہت اورکزئی‘ ارباب اکبر حیات خان‘ بابر سلیم خان‘ ارباب جہانداد خان‘ محمود جان خان اور ادریس خان کے علاوہ پیسکو کے متعلقہ چیف انجینئرز اور سینئر انجینئرز‘ وغیرہ نے شرکت کی اجلاس میں بجلی کے سسٹم میں بہتری لانے کیلئے اقدامات‘ آئندہ گرمیوں کے موسم میں میسر بجلیو لوڈ منیجمنٹ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے تدارک کے حوالے سے چیف ایگزیکٹیو پیسکو کی جانب سے سپیکر اور پارلیمانی لیڈروں کو تفصیلی بریفنگ دی گئی چیف ایگزیکٹیو نے بتایا کہ صوبہ بھر میں پیسکو کے 2.82 ملین صارفین ہیں ہمارا سسٹم چوک تھا اسکو بہترین نے کیلئے مختلف اقدامات کئے گئے صوبہ میں 4.20 ملین روپے کی لاگت سے پانچ نئے گرڈ اسٹیشنز کی تعمیر‘ گرڈ اسٹیشنوں کی اپ گریڈیشن اور ٹرانسفارمروں میں ایکسٹینشن وغیرہ پر مشتمل منصوبے مکمل کئے جائیں گے پیسکو کے سسٹم میں بہتری لانے کیلئے ای ایل آر (ELR) کی مد میں 7860 ملین روپے اور ڈی او پی (DOP) کی مد میں 17204ملین روپے کے پی سی ون کی منظوری ہوچکی ہے جبکہ 17.73 ملین روپے کے مزید فنڈز بھی سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کیلئے استعمال میں لانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں چیف ایگزیکٹیو نے بتایا کہ اس وقت پیسکو کو ماہانہ تین ارب روپے کے خسارے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انہوں نے مزید بتایا کہ لوڈ شیڈنگ کی بڑی وجوہات میں جنریشن میں شارٹ فال‘ گرڈ اسٹیشنوں کی اوور لوڈنگ اور ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کی اوور لوڈنگ شامل ہیں سپیکر نے چیف ایگزیکٹیو کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پیسکو کے فیلڈ اسٹاف کو عوام سے قریبی رابطہ قائم کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں تاکہ پیسکو کا فیلڈ اسٹاف عوام میں حقائق سے متعلق معلومات فراہم کر کے ان میں شعور اجاگر کریں ٹرانسفارمروں وغیرہ کی خرابی سے متعلق نچلے درجے کے اسٹاف کو جلد از جلد اعلیٰ حکام کو آگاہ کر کے مسئلہ کا حل تلاش کرنے کیلئے کہا جائے جبکہ فیلڈ میں چاک وچوبند اسٹاف کی تعیناتی عمل میں لائی جائے تاکہ غفلت کے امکانات کو معدوم کیا جاسکے�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :