مالی سال 2013-14،پاکستان کے چاروں صوبوں نے ترقیاتی اخراجات کی مد میں تشویشناک حد تک کم رقم خرچ کی،پنجاب میں گڈ گورننس کے بڑے بڑے دعوے کئے جاتے ہیں لیکن وہاں بجٹ تخمینے کے مطابق باقی تین صوبوں کے مقابلے میں سب سے کم 10 فیصد رقم خرچ کی گئی ، ترقیاتی اخراجات کی مد میں سندھ سب سے آگے ہے، جس نے 21 فیصد رقم خرچ کی، خیبر پختونخوا نے اسی عرصے میں 16 فیصد اور بلوچستان نے 17 فیصد اخراجات کئے
جمعہ 4 اپریل 2014 20:18
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اپریل۔2014ء) رواں مالی سال 2013-14ء کے دوران جولائی 2013ء سے جنوری 2014ء تک پہلے سات ماہ میں پاکستان کے چاروں صوبوں نے ترقیاتی اخراجات کی مد میں تشویشناک حد تک کم رقم خرچ کی ہے۔ پنجاب میں گڈ گورننس کے بڑے بڑے دعوے کئے جاتے ہیں لیکن وہاں بجٹ تخمینے کے مطابق باقی تین صوبوں کے مقابلے میں سب سے کم 10 فیصد رقم خرچ کی گئی ہے۔
ترقیاتی اخراجات کی مد میں سندھ سب سے آگے ہے، جس نے 21 فیصد رقم خرچ کی ہے۔ صوبوں کی پہلے سات ماہ کی مالیاتی کارکردگی کے حوالے سے مرتب کردہ ایک سرکاری رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا نے اسی عرصے میں 16 فیصد اور بلوچستان نے 17 فیصد اخراجات کئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق وفاق کی طرف سے بھی ڈیولپمنٹ گرانٹ کی مد میں ان سات ماہ کے دوران صوبوں کو 11 ارب روپے کے بجٹ تخمینے میں سے صرف 3 ارب روپے ملے جبکہ مجموعی طور پر صوبوں کو 54 فیصد رقم وفاق سے منتقل ہوئی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.