زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں بہتری کے بعد سونے کی درآمد پر عائد پابندی ختم کر دی جائیگی‘ وزیر تجارت ،اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں ہوگا جس میں پابندی ختم کرنے کا امکان ہے‘ خرم دستگیر

جمعہ 4 اپریل 2014 20:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اپریل۔2014ء) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں بہتری کے بعد سونے کی درآمد پر عائد پابندی ختم کر دی جائے گی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ روپے کی قدر میں استحکام اور زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری کیلئے حکومت نے سونے کی درآمد پر پابندی لگائی تھی، تاہم روپے اور زرمبادلہ میں بہتری کے بعد پابندی اٹھالی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں ہوگا، جس میں سونے کی درآمد پر پابندی ختم کرنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :