سعودی عرب میں اسلام کی توہین کرنے والے دہشت گرد قرارپائیں گے،حکومت کیخلا ف بغاوت کرنیوالے کو بیس سال قید کی سزاسنائی جائیگی،شاہی فرمان

جمعہ 4 اپریل 2014 20:13

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اپریل۔2014ء) سعودی عرب میں اسلام کی توہین کرنے والے دہشت گرد قرارپائیں گے ،بھارتی میڈیاکے مطابق نئے قوانین کے تحت جاری کیے گئے ایک شاہی فرمان میں کہاگیاکہ جوکوئی بھی اسلام کی توہین کرے گاقانون کے آرٹیکل 1کے تحت دہشت گردقرارپائے گا،فرمان کے مطابق حکومت کو کمزورکرنے یاگرانے کی کوشش کرنے والوں کو بھی 20سال قید کی سزاسنائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :