دوسرا سیمی فائنل، جنوبی افریقا کا بھارت کو جیت کیلئے 173 رنز کا ہدف

جمعہ 4 اپریل 2014 19:58

دوسرا سیمی فائنل، جنوبی افریقا کا بھارت کو جیت کیلئے 173 رنز کا ہدف

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اپریل۔2014ء) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے کے لئے بھارت کو 173 رنز جبکہ جنوبی افریقا کو 10 وکٹیں درکار ہیں ۔

(جاری ہے)

میرپور کے شیر بنگلا اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پروٹیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے،اوپننگ جوڑی ایک مرتبہ پھر ناکام رہی اور ڈی کوک 9 کے مجموعی اسکور پر 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، ہاشم آملہ بھی کوئی خاطر خواہ کارکردگی پیش نہ کر سکے اور 22 رنز بنا کر روی چندرا اشونت کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے جس کے بعد کپتان ڈپلوسی اور جے پی ڈومنی نے تیسری وکٹ پر 71 رنز کی شراکت قائم کر کے بھارت کے لئے مشکلات کھڑی کر دیں، 115 کے مجموعہ پر کپتان ڈپلوسی 2 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 41 گیندوں پر 58 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جے پی ڈومنی 45 اور ڈیوڈ ملر 23 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، بھارت کی جانب سے روی چندرن ایشونت نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ سری لنکا پہلے سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر پہلے ہی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکا ہے اور آج کے میچ کی فاتح ٹیم 6 مارچ کو فائنل میں سری لنکا کا سامنا کرے گی۔

متعلقہ عنوان :