یو ایس ایڈ نے انرجی پالیسی پروگرام کے تحت انجینئرز کی تربیت اور استعداد کار بڑھانے کے منصوبے کا آغاز کر دیا ، منصوبے کے تحت سرکاری تھرمل پاور پلانٹس کی مرمت اور پیداواری استعداد بڑھانے کیلئے انجینئرز کو تربیت فراہم کی جائیگی

جمعہ 4 اپریل 2014 19:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اپریل۔2014ء) یو ایس ایڈ نے پاکستان میں انرجی پالیسی پروگرام کے تحت انجینئرز کی تربیت اور ان کی استعداد کار بڑھانے کے منصوبے کا آغاز کر دیا ، منصوبے کے تحت سرکاری تھرمل پاور پلانٹس کی مرمت اور ان کی پیداواری استعداد بڑھانے کیلئے انجینئرز کو تربیت فراہم کی جائیگی ابتداء میں مظفر گڑھ، گڈو اور جام شورو تھرمل پاور پلانٹس کے 60 انجینئرز کو تربیت کیلئے منتخب کیا گیا اس منصوبے سے تھرمل پاور پلانٹس کی پیداواری استعداد بڑھانے کے ساتھ ساتھ انہیں بین الاقوامی معیار کے مطابق بہترین طریقے سے چلانے میں مدد ملے گی اور بجلی کی بھی بچت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :