Live Updates

پاکستان میں عدلیہ اور میڈیا تو آزاد ہیں ، الیکشن کمیشن آزاد نہیں ، عمران خان ،صاف اور شفاف الیکشن کے بغیر حقیقی جمہوریت ممکن نہیں ، ملاقات میں ناراض اراکین کے موقف سننے کے بعد فیصلہ کیا جائیگا ،میڈیا سے گفتگو

جمعہ 4 اپریل 2014 19:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اپریل۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں عدلیہ اور میڈیا تو آزاد ہیں ، الیکشن کمیشن آزاد نہیں ، صاف اور شفاف الیکشن کے بغیر حقیقی جمہوریت ممکن نہیں ، ملاقات میں ناراض اراکین کے موقف سننے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے دھاندلی کرکے ایوان میں آنے والے ملک سے کرپشن ختم کر سکتے ہیں اور نہ ہی انقلاب لا سکتے ہیں۔

دو نمبر الیکشن کے ذریعے آنے والے بڑی رکاوٹ ہیں ، الیکشن میں دھاندلی کرنے والوں کو سزا ملنی چاہیے۔

(جاری ہے)

ہماری درخواست ہے کہ صرف 4 حلقوں کی تصدیق کروائی جائے۔ کرپشن میں ملوث پریزائیڈنگ افسروں کو جیلوں میں ڈالا جائے۔ عمران خان نے کہاکہ تحریک اں صاف کے فاورڈ بلاک سے ملاقات کرونگا۔ ملاقات میں ناراض اراکین کے موقف سننے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔ وزارتیں لینے کیلئے کوئی مجھے بلیک میل نہیں کر سکتا۔ ضرورت پڑی خیبر پختونخوا اسمبلی توڑ کر دوبارہ انتخابات کروائیں گے۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمشنر سے ملاقات بہت اچھی رہی۔ الیکٹرانک اور بائیو میٹرک سسٹم کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔ خیبر پختونخوا حکومت 30 اپریل کو بلدیاتی انتخابات کیلئے تیار ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات