ہم وہ جمہوریت نہیں چاہتے جس سے آمریت جنم لے ،خورشید شاہ

جمعہ 4 اپریل 2014 19:01

گڑھی خدا بخش(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اپریل۔2014ء) پیپلز پارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہم وہ جمہوریت نہیں چاہتے کہ جس سے آمریت جنم لے،گڑھی خدا بخش میں ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے حوالے سے منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے اس لیے قربانیاں نہیں دیں کہ اس کے جوانوں کو بیروزگار کیاجائے،آج پھر پرائیویٹائزیشن کی طرف جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پرائیویٹائزیشن کا خاتمہ کیا،جن کو پیپلز پارٹی نے روزگار دیا ان کو بے روزگار کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :