جیش العدل نے ایرانی بارڈر گارڈز کو رہا کردیا، ایرانی نیوزایجنسی کا دعوی

جمعہ 4 اپریل 2014 18:02

جیش العدل نے ایرانی بارڈر گارڈز کو رہا کردیا، ایرانی نیوزایجنسی کا ..

تہران(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4اپریل 2014ء)ایک ایرانی نیوزایجنسی کا کہنا ہے کہ جیش العدل نے ایرانی بارڈر گارڈز کو رہا کردیا، ایرانی بارڈر گارڈز کو فروری میں ایرانی حدود سے اغوا کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی حکام نے بارڈر گارڈز کی رہائی کے بدلے 8قیدی رہا کیے،ایرانی بارڈر گارڈز ایران سے اغوا ہوئے تھے، ایرانی حکومت نے اغوا کاروں کے مطالبات مان کر مغوی رہا کرائے۔ دوسری جانب پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانی بارڈر گارڈز پاکستان میں داخل نہیں ہوئے اور نہ کسی کو ایرانی حکام کے حوالے کیا۔