غیر قانونی طور پر سعودی عرب میں قیام پذیر 450 پاکستانی (کل )واپس پاکستان روانہ ہوں گے

جمعہ 4 اپریل 2014 17:58

مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4اپریل 2014ء) جد ہ میں پاکستانی قونصلیٹ نے حج یا عمرے کے لئے سعودی عرب جا کرویزے کی مقررہ مدت سے زائدعرصہ غیر قانونی قیام کرنے والوں کو تین سے چار روز میں پاکستان واپس بھجوانے کے انتظامات مکمل کر لئے تاہم اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لئے ایسے افراد کو اپنے پاس اصل پاسپورٹ یا ان کی کاپیاں اور کنفرم ہوائی ٹکٹ پیش کرنا ہوں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حج یا عمرے کے ویزے کی مدت سے زائد قیام کرنے والے پاکستانی اس سہولت سے فائدہ اٹھا کر وطن واپس جا سکتے ہیں اور دوبارہ قانونی طریقے سے سعودی عرب آسکتے ہیں تاہم اس سہولت کا اطلاق ان لوگوں پر نہیں ہو گا جو اپنے کفیل سے غیر قانونی طور پر بھاگ گئے ہوں یا جن کا اقامہ ختم ہو چکا ہو یا جو وزٹ ویزے پر آکرویزے کی مدت سے زیادہ عرصے تک ٹھہرے ہوں ۔ جدہ میں پاکستانی قونصلیٹ اب تک 6ہزار ایسے افراد کو پاکستان واپس بھجوا چکا ہے جبکہ مزید 450افراد کل (اتوار ) کو پاکستان واپس روانہ ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :