چین کی جانب سے پاکستان میں 32 ارب ڈالر کا سرمایہ کاری پیکج دونوں ملکوں کے درمیان باہمی اعتماد کا مظہر ہے‘ راشدہ یعقوب شیخ

جمعہ 4 اپریل 2014 17:56

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4اپریل 2014ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے پنجاب میں شاندار ترقیاتی منصوبے بروقت اور شفاف انداز میں مکمل کر کے عوامی امنگوں کی ترجمانی کی ہے، قوم شہبازشریف کی خدمات کو تادیر یاد رکھے گی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چین کا سرمایہ کاری پیکج ملکی معیشت کے لئے تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اپنی لگن اور کاوش سے ناممکن کو ممکن بنا کر دکھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی کاوشوں سے چین کی خطیرسرمایہ کاری پاکستان میں معاشی ترقی کے نئے دروازے کھولے گی۔ چین کی جانب سے 32 ارب ڈالر کا سرمایہ کاری پیکج دونوں ملکوں کے درمیان باہمی اعتماد کا مظہر ہے۔ وقت نے ثابت کر دیا کہ پاک چین دوستی ہر شک و شبہ سے بالاتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم اپیرل پارک میں چین کی طرف سے دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے نہ صرف پاکستانی صنعت و حرفت مضبوط ہو گی بلکہ عوام کو روزگار کے بہترین مواقع بھی میسر ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :