امن مذاکرات ایک آپشن ہے ، استعمال کیا جارہا ہے ، طالبان قیدیوں کی رہائی اور صحیح تعداد سے متعلق علم نہیں ،رانا تنویر حسین

جمعہ 4 اپریل 2014 16:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4اپریل 2014ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہاہے کہ امن مذاکرات ایک آپشن ہے جسے استعمال کیا جارہا ہے ، طالبان قیدیوں کی رہائی اور ان کی صحیح تعداد سے متعلق علم نہیں ،پاکستان شام سے متعلق کسی بھی بلاک کا حصہ نہیں بن رہا، سعودی عرب کو اپنے ہتھیار، ٹینک اور طیارے فروخت کرنا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ اور سیاسی جماعتوں نے حکومت کو امن مذاکرات کا مینڈیٹ دیا ہے، مذاکراتی عمل میں آج کچھ پیشرفت ہوتی نظر آرہی ہے، امن مذاکرات اور خارجہ پالیسی سمیت تمام معاملات پر پارلیمنٹ اور عوام کو اعتماد میں لیا۔وفاقی وزیر پیداوار نے کہا کہ پاکستان شام سے متعلق کسی بھی بلاک کا حصہ نہیں بن رہا، سعودی عرب کو اپنے ہتھیار، ٹینک اور طیارے فروخت کرنا چاہتا ہے، ہماری کوشش ہے کہ ٹینک اور طیاروں کی برآمدات شروع ہوجائے۔

رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ امن مذاکرات ایک آپشن ہے جسے استعمال کیا جارہا ہے، مذاکراتی عمل میں کچھ پیشرفت ہوتی نظر آرہی ہے، طالبان قیدیوں کی رہائی اور ان کی صحیح تعداد سے متعلق علم نہیں، پاکستان شام سے متعلق کسی بھی بلاک کا حصہ نہیں بن رہا۔

متعلقہ عنوان :