50 کروڑ امریکی ڈالر کے بانڈ جاری کرنے کا ارادہ ہے ، اسحاق ڈار
جمعہ 4 اپریل 2014 15:02
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4اپریل 2014ء) پاکستان کے وفاقی وزیرِ خزانہ نے کہا ہے کہ پاکستان سات کے سال کے بعد بین الاقوامی بانڈ مارکیٹ میں داخل ہو رہا ہے اور حکومت پچاس کروڑ امریکی ڈالر کے بانڈ بین الاقوامی مارکیٹ میں جاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ،ہماری جو خارجہ پالیسی ہے اور معاشی پالیسی وہ بہت واضح ہے ،ہم ایک تو امداد کے حق میں نہیں ،ہم تجارت، سرمایہ کاری اور خود مختاری کی بنیاد پر سب کے ساتھ دو طرفہ تعلقات استوار کیے ہوئے ہیں ، وزیرخزانہ کی حیثیت سے خود پاک ایران پائپ گیس لائن سے مطمئن نہیں ہوں ۔
غیر ملکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاکہ بین الاقوامی بانڈ مارکیٹ ہمیں بھول چکی ہے اور اہم انھیں یاد دلانا چاہتے ہیں کہ ہم مارکیٹ میں ہیں۔(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ انشااللہ پیر کو ہمیں برطانیہ، مشرقِ وسطیٰ اور امریکہ میں اپنے دوروں کا رد عمل سامنے آ جائے گا اور پیر کی شام کو حکومت پاکستان اپنا ارادہ ظاہر کرے گی۔
امکان ہے کہ ہم ابتدائی طور پر 50 کروڑ امریکی ڈالر کے بانڈ جاری کریں۔‘دہشت گردی کے حوالے سے امریکہ کے تحفظات دور کیے بغیر امریکہ سے معاشی مدد حاصل کرنے کے سوال پر اسحاق ڈار نے کہا کہ ہماری جو خارجہ پالیسی ہے اور معاشی پالیسی وہ بہت واضح ہے۔ ہم ایک تو امداد کے حق میں نہیں ہیں۔ہم تجارت، سرمایہ کاری اور خود مختاری کی بنیاد پر سب کے ساتھ دو طرفہ تعلقات استوار کیے ہوئے ہیں۔‘انھوں نے کہا کہ ہمارا ایجنڈا فور ایز ہے ایکانومی، انرجی، ایجوکیشن کو ترقی دینا اور ایکسٹریمیزم یا تشدد کو ختم کرنا ہے۔وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ اسی طرح امریکہ کے ساتھ سٹریٹجک ڈائیلاگ کے ساتھ ساتھ ہمارے ایکنامک یا معاشی ڈائیلاگ بھی ہونگے جو کہ بہت ضروری ہیں۔انھوں نے کہا کہ جو کولیشن سپورٹ فنڈ ہے وہ بھی امداد نہیں بلکہ یہ ہمارے جو دہشت گردی کے خلاف جنگ پر اخراجات ہیں وہ ہمیں ملتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ کولیشن سپورٹ فنڈ کو ہمیں ابھی 1.6 ارب روپے دینے ہیں جو ممکن ہے میرے حالیہ دورے کے دوران دے دیے جائیں۔امریکہ سے ترجیحاتی تجارتی معاہدہ کرنے کی خواہش کے سوال پر اسحاق ڈار نے کہا کہ تجارت تو ہماری ترجیح ہے اور ہم کہتے ہیں ٹریڈ بٹ ناٹ ایڈ یا امداد نہیں تجارت، امریکہ کے ساتھ ہماری پچھلی ملاقاتوں میں اور جب وزیرِاعظم بھی گئے تھے اور مستقبل میں بھی ہماری توجہ کا مرکز سرمایہ کاری اور مارکیٹ تک رسائی ہے اور اس پر کام ہو رہا ہے۔پاک ایران پائپ لائن کیلئے امریکہ کے استثنیٰ حاصل کرنے کے بارے میں اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیرخزانہ کی حیثیت سے وہ خود اس پراجیکٹ سے مطمئن نہیں اور ایران پر پابندیوں کے حوالے انھوں نے کہا کہ وہ چاہیں گے کہ ایران اور امریکہ اس معاملے کو باہمی رضامندی سے حل کریں۔انھوں نے افغانستان کے حوالے سے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے اور پاکستان چاہے گا کہ وہاں پر ابھی تک جو کچھ حاصل کیا گیا ہے وہ ضائع نہ ہو جائے، وہاں اس پر بہت قربانیاں دی گئیں ہیں اور تقریباً دس کھرب امریکی ڈالر کا خرچہ ہوا ہے۔پاکستان امن کے لیے بین الاقوامی براداری کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔وفاقی وزیرخزانہ نے کہا کہ ہم بھارت کے ساتھ بھی اچھے معاشی تعلقات قائم کرنا چاہیں گے اور ابھی ہم انتخابات ہونے تک انتظار کر رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
100اور 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کوہوگی
-
ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں
-
متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 5فیصد اضافہ ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ
-
100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں کمی
-
ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
-
بھارتی پیاز کے آتے ہی ملک میں پیاز کی قیمت میں 50 فیصد کمی‘ نجی ٹی وی
-
برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، انڈیکس 159.38 پوائنٹ کی کمی کے بعد 72601.82 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.