پنجاب انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹیول بیس بال ٹورنامنٹ میں 5 غیر ملکی ٹیموں نے شرکت کی تصدیق کر دی

جمعہ 4 اپریل 2014 13:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4اپریل 2014ء) پنجاب انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹیول بیس بال ٹورنامنٹ میں 5 غیر ملکی ٹیموں نے شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔ یہ بات پاکستان فیڈریشن بیس بال (پی ایف بی) کے اعزازی سیکرٹری سید خاور شاہ نے بتائی ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ بھارت، افغانستان، نیپال اور تیونس کی ٹیموں نے ایونٹ میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فیڈریشن ایونٹ کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریگی تاکہ دوسرے ممالک کے سامنے پاکستان کا امیج بہتر ہو اور یہاں پر ایک مرتبہ پھر بین الاقوامی ایونٹس کی بحالی ہو۔ انہوں نے کہا کہ قومی کھلاڑی میگا ایونٹ کی تیاری کے حوالے سے تربیتی کیمپ میں مصروف ہیں اور وہ کوچز کی نگرانی میں صبح و شام کے سیشن میں سخت محنت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی کھلاڑی ایشیا کپ کی روایت دوہراتے ہوئے ایک مرتبہ پھر پاکستان کا پرچم سربلند کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔

متعلقہ عنوان :