سپین اور جاپان کے درمیان فیفا انڈر 17 ویمنز ورلڈ کپ 2014ء کا فائنل کل کھیلا جائیگا

جمعہ 4 اپریل 2014 13:05

سان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4اپریل 2014ء)سپین اور جاپان کی ویمنز ٹیموں کے درمیانفیفا انڈر 17 ویمنز ورلڈ کپ 2014ء کا فائنل میچ (آج) ہفتہ کو سان جوز کے مقام پر کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کوسٹاریکا میں جاری ویمنز انڈر 17 فٹ بال ورلڈ کپ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا ہے، سپین اور جاپان کی خواتین ٹیمیں (آج) ہفتہ کو فائنل میچ میں سان جوز کے مقام پر آمنے سامنے ہوں گی۔ لائبیریا میں کھیلے گئے ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں سپین نے اٹلی کو بآسانی 2-0 سے شکست دی اور فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں جاپان نے وینزویلا کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی۔