پروٹیز چوکرز کا ٹیگ گلے سے اتارنے کے خواہاں، بھارت سے آج مقابلہ
جمعہ 4 اپریل 2014 12:07
ڈھاکا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4اپریل 2014ء) ورلڈ ٹوئنٹی20کے دوسرے سیمی فائنل میں آج بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائیگا، پروٹیز چوکرز کا ٹیگ گلے سے اتارنے کے خواہاں ہیں، مضبوط بیٹنگ لائن سے بھارتی اسپن اٹیک کو پسپا کرنے کی کوشش کرینگے۔ کپتان فاف ڈوپلیسی نے کہا کہ ٹیم کو جتوانا اولین مقصد ہے، سلو اوور ریٹ پر ایک اور پابندی لگتی ہے تو پروا نہیں۔
دوسری جانب یوراج نے فٹ ہوکر کپتان دھونی کی آدھی پریشانی دور کردی، دھون اور اجنکیا راہنے میں سے کسی ایک کے انتخاب کا مسئلہ بدستور درپیش ہے۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ ہر بڑے ایونٹ کے فائنلز کی طرح اس بار بھی خود پر سے چوکرز کا لیبل ہٹانا چاہتا ہے، یہ ٹائٹل کے قریب پہنچ کر ہمت ہارنے کی بیماری کے سبب کئی برسوں سے اس پر چسپاں ہے، ان ٹیم کا مقابلہ اس بھارتی ٹیم سے ہے جو اپنے گروپ میچز میں پاکستان، ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا جیسی ٹیموں کو بڑے آرام سے زیر کرکے سیمی فائنل میں پہنچی ہے، خود پروٹیز نے بڑی مشکل سے نیوزی لینڈ، نیدرلینڈز اور انگلینڈ پر قابو پایا، ٹیم کا بھارت کے امیت مشرا اور ایشون پر مشتمل اسپن اٹیک سے مقابلہ ہو گا۔(جاری ہے)
تاہم خود اس کے پاس بھی عمران طاہر کی صورت میں اسپنر موجود ہے،وہ اب تک ٹورنامنٹ میں 11وکٹیں لے چکے ہیں، انھیں گذشتہ دنوں آسٹریلیا کے سابق اسپن اسٹار شین وارن نے اپنے قیمتی مشوروں سے بھی نوازا تھا۔ کپتان فاف ڈوپلیسی اس ٹورنامنٹ میں2بار سلو اوور ریٹ کا شکار ہوکر ایک میچ سے معطل ہوچکے ہیں، انھوں نے کہا کہ اگر سیمی فائنل میں اپنی ٹیم کو بھارت کیخلاف فتح دلانے کی کوشش میں پھر سے سلو اوور ریٹ کا شکار ہوا توکوئی پروا نہیں ہوگی۔
دوسری جانب بھارت کویوراج کے ٹخنے کی انجری سے نجات کی خوشی ہے، وہ فٹبال کھیلتے ہوئے زخمی ہوگئے تھے ، گذشتہ میچ میں آؤٹ آف فارم دھون کی جگہ اجنکیا راہنے کو کھلایا گیا،اب دھونی اور ٹیم مینجمنٹ کو ان دونوں میں سے اہم میچ کیلیے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہے۔ سلو بولر ایشون نے کہاکہ ہماری پوری توجہ جنوبی افریقہ سے میچ پر ہے، ابھی ہم فائنل کے بارے میں کچھ بھی نہیں سوچ رہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
-
سابق کرکٹرز کی پاکستان کی جانب سے عماد وسیم کو بینچ پر بٹھانے کے فیصلے پر تنقید
-
نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹونٹی کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.