بالآخرحکومت کولٹل ماسٹر حنیف محمد کے علاج کا خیال آہی گیا، وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے وزیراعظم کی جانب سے حنیف محمد کو پچاس لاکھ روپے کا چیک دے دیا

جمعرات 3 اپریل 2014 03:58

بالآخرحکومت کولٹل ماسٹر حنیف محمد کے علاج کا خیال آہی گیا، وفاقی وزیر ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اپریل۔2014ء) بالآخرحکومت کولٹل ماسٹر حنیف محمد کے علاج کا خیال آہی گیا۔ وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے حنیف محمد کو پچاس لاکھ روپے کا چیک دے دیا۔ کرکٹ لیجنڈ حنیف محمد گزشتہ کئی عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور انہوں نے کئی بار علاج کیلئے حکومت سے مدد کی اپیل کی تھی۔

(جاری ہے)

بین الصوبائی رابطے کے وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے کراچی میں حنیف محمد سے ان کے گھرپرملاقات کی اورانہیں وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے پچاس لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔ وفاقی وزیر نے اعلان کیا کہ نیشنل کوچنگ سینٹر کراچی کوحنیف خان کے نام سے منسوب کیا جا رہا ہے جبکہ اس میں کرکٹ اکیڈمی بھی قائم کی جائے گی۔ لٹل ماسٹر حنیف محمد نے کہا کہ وہ کینسر کے علاج کے باعث قرض میں ڈوب گئے تھے، اس رقم سے انہیں قرض سے نجات مل جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف اسپورٹس لورہیں اور انہیں کرکٹ سے خاص لگاو?ہے۔ حنیف محمد نے کہا کہ وزیراعظم نے ان کی فریاد سنی جس پر وہ ان کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔

متعلقہ عنوان :