ہریتک روش نئی فلم میں دپیکا پڈکون کے ساتھ جلوہ گر ہونگے

جمعرات 3 اپریل 2014 23:40

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اپریل۔2014ء) بالی وڈ کے سپر ہیرو ہریتک روش نئی فلم میں دپیکا پڈکون کے ساتھ کام کریں گے۔لائف آف پائی کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر مہرا نے اپنی نئی فلم کے لیے ہرتیک روشن کو کاسٹ کیا ہے۔

(جاری ہے)

فلم میں اداکار کے مقابل دپیکا پڈکون جلوہ گر ہونگی جو متعدد بار ہرتیک کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر چکی ہیں۔ بالی وڈ ذرائع کے مطابق سائنس فکشن فلم ایک ٹریول ڈرامہ ہو گا ، نئی فلم فروری دو ہزار پندرہ میں شائقین کے لیے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :