وزیراعظم سے وزیر داخلہ کی ملاقات، اہم امور پر داخلہ خیال

جمعرات 3 اپریل 2014 22:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اپریل۔2014ء) وزیراعظم میاں نوازشریف سے وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی ملاقات، وزارت داخلہ نے 19 غیرعسکری طالبان قیدیوں کی رہائی سے متعلق تفصیلات بھی جاری کر دی۔ وزیراعظم نواز شریف سے وزیر داخلہ چودھری ںثار علی خان نے اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں غیرعسکری طالبان قیدیوں کی رہائی سے متعلق آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ رہا کیے گئے تمام قیدیوں کا تعلق محسود قبائل سے تھا۔ وزارت داخلہ نے 19 غیرعسکری طالبان قیدیوں کی رہائی سے متعلق تفصیلات بھی جاری کر دی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ 1 مارچ کو 3 قیدیوں، 25 مارچ کو 5 اور 28 مارچ کو 11 قیدی رہا کیے گئے ۔ رہا کیے گئے تمام قیدیوں کا تعلق محسود قبیلے سے ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق ان قیدیوں کو انٹیلی جنس رپورٹ کی بنیاد اور شک پر گرفتار کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :