آصف زرداری اور بلاول کی زیر صدارت پی پی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس

جمعرات 3 اپریل 2014 22:04

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اپریل۔2014ء) لاڑکانہ کے نوڈیرو ہاوٴس میں پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس سابق صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی مشترکہ صدارت میں ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان شریک ہوئے،جس میں بلاول کو ملنے والی دھمکی سمیت پارٹی کے مختلف معاملات اور پالیسیوں پر غورکیا گیا۔اجلاس میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کو جمہوریت اور ملک کیلئے خدمات پرخراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔