طالبان کے ساتھ مزید مذاکرات قبائلی علاقے کی بجائے اسلام آباد میں ہونے چاہیے،سراج الحق،اسلام آباد میں مذاکرات میں مسئلہ ہو تو حکومت اور طالبان کے مذاکرات پشاور میں کرنے کے لئے تیار ہیں، نومنتخب امیر جماعت اسلامی

جمعرات 3 اپریل 2014 21:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اپریل۔2014ء) جماعت اسلامی پاکستان کے نومنتخب امیر اورسینئرصوبائی وزیرسراج الحق نے کہاہے کہ طالبان کے ساتھ مزید مذاکرات قبائلی علاقے کی بجائے اسلام آباد میں ہونے چاہیے،80 سالہ مولانا سمیع الحق کے لئے دور دراز پہاڑوں کا سفر مشکل کام ہے پشاورمیں منعقدہ امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کاکہنا تھا کہ طالبان کے ساتھ مزید مذاکرات قبائلی علاقے کی بجائے اسلام آباد میں ہونے چاہیے، اسلام آباد میں مذاکرات میں مسئلہ ہو تو حکومت اور طالبان کے مذاکرات پشاور میں کرنے کے لئے تیار ہیں، ان کاکہنا تھا کہ 80 سالہ مولانا سمیع الحق کے لئے دور دراز پہاڑوں کا سفر مشکل کام ہے، بد امنی کے باعث خیبر پختونخوا میں تمام کاروبار تباہ ہوچکاہے، صرف کفن اور تابوتوں کا کاروبار عروج پر ہے، وفاق خیبر پختونخوا کے لئے مالیاتی پیکیج کا اعلان کرے۔