گورنرخیبرپختونخوا کادورہ خیبرایجنسی،گورنر پروٹوکول کے بغیر بازار میں عام لوگوں سے گھل مل گئے ، عوام نے پرتپاک استقبال کیا

جمعرات 3 اپریل 2014 21:27

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اپریل۔2014ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئرشوکت اللہ نے دورہ خیبرایجنسی کے موقع پرتحصیل لنڈی کوتل بازار کااچانک دورہ کیا۔ گورنر پروٹوکول کے بغیر بازار میں عام لوگوں سے گھل مل گئے ۔ عوام نے گورنر کا پرتپاک استقبال کیا۔ ایجنسی کے عوام نے گورنر کو اپنے درمیان دیکھ کر بے حد خوشی کا اظہارکیا اور جوق درجوق گورنر سے ملاقات کی جبکہ گورنرنے بھی بازار میں عوام کی خوشی کا احترام کرتے ہوئے زیادہ وقت گزارا۔

اس موقع پرگورنر نے بازار میں عام لوگوں اور دوکانداروں سے بات چیت کی۔ عوام نے گورکونر اپنے اپنے مسائل بیان کئے جبکہ گورنرنے ان کے مسائل کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے۔ بازار میں موجود افراد نے علاقے میں امن وامان کے حوالے سے اطمینان ظاہر کیا۔

(جاری ہے)

بعدازاں گورنر ایجنسی ہیڈکوارٹرہسپتال چلے گئے اور ہسپتال میں مختلف وارڈ کا تفصیلی معائنہ کیا۔

گورنر نے ہسپتال میں موجود مریضوں سے تفصیلی گفتگو کی اور ہسپتال میں داخل مریضوں کی عیادت بھی کی۔ انہوں نے مریضوں کودرپیش مشکلات کے بارے میں دریافت کیا۔گورنرنے ہسپتال میں مختلف شعبہ جات بھی دیکھے اور وہاں موجود مریضوں کیلئے دستیاب سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا جبکہ ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کے علاج معالجے کیلئے تمام سہولیات بروئے کارلائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :