جعلی ادویات بنانے والے انسانیت کے دشمنوں کی سزاؤں میں اضافہ کیلئے قانونی سازی کی جائیگی،سائرہ افضل تارڑ، ملک میں جعلی ادویات کی روک تھام کے لئے سخت اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی ادویات کی قیمتوں کو چیک کرنے کے لئے مارکیٹ میں سروے کررہی ہے، حالیہ دنوں میں ادویات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا،پریس کانفرنس
جمعرات 3 اپریل 2014 21:27
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اپریل۔2014ء)وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوارڈیننشن سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت جعلی ادویات کی تیاری اور فروخت کسی قیمت پر بھی برداشت نہیں کرے گی اور ملک میں جعلی ادویات کی روک تھام کے لئے سخت اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جبکہ جعلی ادویات بنانے والے انسانیت کے دشمنوں کی سزاوں میں اضافہ کرلیے قانونی سازی بھی کی جائے گی۔
انہوں نے یہ بات جمعرات کو یہاں وزارت کے کمیٹی روم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے جعلی ادویات کی روک تھام کے سلسلہ میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی اور ایف آئی اے کی خیبر پختونخوا میں مشترکہ کامیاب ترین کارروائی کو سراہا۔ جس کی تفصیلات بھی پریس کانفرنس میں دی گئیں سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ بعض ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کے حوالے سے شائع ہونے والی خبریں غلط اور بے بنیاد ہیں جبکہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کے دستیاب ریکارڈ اور مارکیٹ سروے کی روشنی میں اصل صورتحال یہ ہے کہ حالیہ دنوں میں ادویات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا بلکہ پرانی قیمتیں ہی برقرار ہیں ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
افغانستان میں مہنگائی کی شرح منفی 8فیصد ہے جبکہ پاکستان میں 30فیصد ہے
-
وزیر اعلی مریم نواز کی ایران کےصدر ابراہیم رئیسی اور ان کی اہلیہ سے ملاقاتیں،وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، خاتون اول سے ملاقاتیں ، وفد کے اعزاز میں ظہرانہ ، دیسی کھانوں سے تواضع
-
چینی کمپنی کا چپ اور کارڈز مینوفیکچرنگ میں سرمایہ کاری کرنے کا اظہار
-
ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5 لاکھ 42 ہزار سے متجاوز
-
متنازع ٹوئٹس کیس، اعظم سواتی حاضری لگا کر عدالت سے چلے گئے
-
آصفہ بھٹو ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں
-
190 ملین پاؤنڈز ریفرنس،عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
-
میرا خیال ہے دو تین سال اور گزرے تو نیب سے ہمیں پنشن لینا پڑے گی، شاہد خاقان عباسی
-
سوئیڈش کمپنیاں پاکستان آنے سے پہلے مجھ سے سیکیورٹی کا پوچھتی ہیں، سوئیڈش سفیر
-
چینی کی قیمت کی ڈبل سینچری ہو جانے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.