قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 111 کے انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد

جمعرات 3 اپریل 2014 21:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اپریل۔2014ء) الیکشن ٹریبونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 111 کے انتخابات کالعدم قرار دینے کیلئے پیپلز پارٹی کی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی درخواست مسترد کر دی ۔جمعرات کے روز جسٹس (ر)کاظم ملک پر مشتمل الیکشن ٹربیونل کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

مذکورہ حلقے سے ناکام امیدوارڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے موقف اپنایا کہ انہیں انتخابی عمل میں دھاندلی کے ذریعے ہرایا گیالہٰذاانتخابات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے حلقے میں دوبارہ انتخابات کرا نے کے احکامات صادر کئے جائیں ۔

کامیاب امیدوار ارمغان سبحانی نے موقف اپنایا کہ وہ اس حلقے سے واضح برتری سے کامیاب ہوئے ہیں اور دھاندلی کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں۔وکلا ء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد الیکشن ٹربیونل نے درخواست مسترد کر دی۔

متعلقہ عنوان :