امن کا راستہ مذاکرات میں ہی ہے : مولانا سمیع الحق

جمعرات 3 اپریل 2014 20:58

امن کا راستہ مذاکرات میں ہی ہے : مولانا سمیع الحق

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اپریل۔2014ء) پشاور میں ہونے والی امن کانفرنس میں اعلان کیا گیا کہ فوجی آپریشن تمام مسائل کی جڑ ہے، امن کے لئے مذاکرات کے سوا کوئی راستہ نہیں۔ مولانا سمیع الحق کا کہنا ہے طالبان کو جنگ بندی پر انہوں نے مجبور کیا ۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کے زیر اہتمام امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طالبان کمیٹی کے رکن مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ طالبان کو جنگ بندی پر انہوں نے مجبور کی، امن کا راستہ مذاکرات میں ہی ہے۔

جماعت اسلامی کے نو منتخب امیر سراج الحق کا کہنا تھا کہ مرکز کہے تو مزاکرات خیبر پختون خوا میں کرانے کو تیار ہیں۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دیگر رہنماؤں کا کہنا تھا فوجی آپریشن تمام مسائل کی جڑ ہے، مذاکرات کا اگلا دور اسلام آباد میں ہونا چاہیئے۔