مشرف کے فارم ہاؤس کو اے ایف آئی سی کی سیٹلائٹ سہولت قرار دیدیا

جمعرات 3 اپریل 2014 20:58

مشرف کے فارم ہاؤس کو اے ایف آئی سی کی سیٹلائٹ سہولت قرار دیدیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اپریل۔2014ء) چک شہزاد میں واقع پرویز مشرف کے فارم ہاؤس کو اے ایف آئی سی کی سیٹلائٹ سہولت قرار دے دیا گیا۔ سابق صدر کو ایئر شٹل بھی فراہم کر دی گئی۔ اے ایف آئی سی کی سیٹلائٹ سہولت قرار دیئے گئے چک شہزاد فارم ہاؤس میں عسکری ادارے کی ایمبولینس بھی موجود ہے۔ کارڈیک سرجن اور کارڈیک فزیشن پرویز مشرف کو چوبیس گھنٹے مانیٹر کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سابق صدر کو ایئر شٹل کی سہولت بھی فراہم کر دی گئی ہے۔ کسی بھی ایمر جنسی کی صورت میں ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف اس شٹل کے ذریعے اسپتال سے فارم ہاؤس پہنچے گا۔ دل کے عارضے میں مبتلا پرویز مشرف کو بلڈ پریشر چیک کرنے کیلئے جدید ترین آلات بھی فراہم کئے گئے ہیں۔ سابق صدر ان آلات کی مدد سے خود بھی اپنا بلڈ پریشر چیک کر سکتے ہیں۔ چک شہزاد فارم ہاؤس میں سابق صدر کا طبی معائنہ بھی کیا گیا جس کے بعد پرویز مشرف کی طبیعت پہلے سے بہتر قرار دے دی گئی۔

متعلقہ عنوان :