ڈیری ڈویلپمنٹ کے فروغ کیلئے ترکش ماڈل سے استفادہ کرنے کا جائزہ لیں گے‘ وزیراعلیٰ شہباز شریف، لائیوسٹاک اور ڈیری ڈویلپمنٹ کے فروغ کے لئے موثر حکمت عملی اپنائی جائے گی، پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا بڑا منصوبہ بنایا ہے، غذائیت،ڈیری مصنوعات کے فروغ اور صاف پانی کے منصوبے کے حوالے سے اجلاس، نیسلے پاکستان کی طرف سے وزیراعلی پنجاب کو بریفنگ
جمعرات 3 اپریل 2014 20:46
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اپریل۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت غذائیت،ڈیری مصنوعات کے فروغ اور صاف پانی کے منصوبے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن،وزیرہاوٴسنگ تنویر اسلم ملک ، وزیرزراعت ڈاکٹر فرخ جاوید ،وزیرخوراک بلال یاسین، ایم این ا ے حمزہ شہبازشریف، مشیراعجاز نبی، متعلقہ پارلیمانی سیکرٹریز،چیف سیکرٹری، متعلقہ افسران ،نیسلے پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر مغدی بٹاٹو اور اعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں نیسلے پاکستان کی طرف سے وزیراعلیٰ کو غذائیت،ڈیری ڈویلپمنٹ اورصاف پانی پراجیکٹ سے متعلق بریفنگ دی گئی۔وزیراعلی محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان لائیوسٹاک اور ڈیری ڈویلپمنٹ کو ترقی دے کر کثیر زرمبادلہ کما سکتاہے۔(جاری ہے)
پنجاب میں لائیوسٹاک اور ڈیری ڈویلپمنٹ کے فروغ کے لئے موثر حکمت عملی اپنائی جائے گی۔
پراسیسنگ کا نظام بہتر بنا کر دودھ کی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ممکن ہے۔ڈیری ڈویلپمنٹ کے حوالے سے ترکی نے گزشتہ 10برس کے دوران مثالی ترقی کی ہے ۔ پنجاب حکومت ڈیری ڈویلپمنٹ کے فروغ کیلئے ترکش ماڈل سے استفادہ کرنے کا جائزہ لے گی۔پنجاب حکومت کا وفد جلد ڈیری ڈویلپمنٹ کے لئے ترکش ماڈل کاجائزہ لینے کیلئے ترکی جائے گا ۔ وزیراعلی نے کہا کہ انسانی صحت کے حوالے سے نیوٹریشن کی بہت اہمیت ہے۔متوازن غذا صحتمند جسم کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا بڑا منصوبہ بنایا ہے۔ رواں برس صاف پانی پراجیکٹ کیلئے 12ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ اگلے ساڑھے چار برس کے دوران صوبے کے ہر شہری تک پینے کے صاف پانی کی فراہمی ہدف مقرر کیا گیاہے۔پانی الله تعالی کی ایک انمول نعمت ہے ، اس کا ضیاع روکنے کی ضرورت ہے۔ واٹر مینجمنٹ کو بہتر بنا کر پانی کے وسائل کو بچایا جا سکتا ہے- صاف پانی پراجیکٹ کے حوالے سے نیسلے کے تعاون کا خیر مقدم کریں گے۔ اجلاس کے دوران نیوٹریشن ، ڈیری ڈویلپمنٹ او رصاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے مختلف تجاویز کا جائز ہ لیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سرکاری بلڈنگزکی تعمیر کامعاملہ، بورڈآف ریونیوحکومت پنجاب نے 1ارب 27کروڑ 69لاکھ پانچ ہزارروپے کے فنڈزجاری کردئیے
-
حکومت کی مثبت پالیسیوں کی بدولت آئی ٹی سیکٹر کو مزید ترقی ملے گی ،پاکستان عالمی سطح پر آئی ٹی کے شعبے میں لیڈر بننے جا رہا ہے،شیزا فاطمہ خواجہ
-
100 گرام روٹی کا نرخ 15 روپے مقرر کیا گیا ہے،ڈپٹی کمشنر
-
علی امین گنڈاپورکے خلاف غیر قانونی شراب اور اسلحہ کیس کی سماعت 19اپریل تک ملتوی
-
صدرمملکت کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے موقع پرگیلریاں مہمانوں سے بھری رہیں
-
وزیر اعظم غیر ملکی سرمایہ کاری کے مشن پر کام کر رہے ہیں،حکومت آئی ٹی کے شعبے کی ترقی کیلئے ہر ممکن مدد کرے گی ،شیزا فاطمہ
-
ای او بی آئی کے دفاتر میں ہیلپ ڈیسک قائم کئے جائیں:پنشنرز فورم
-
سندھ ہائی کورٹ نے تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی گرفتاری اور مقدمات کے خلاف درخواست غیر موثر ہونے پر نمٹادی
-
سیالکوٹ، پولیس کی بجلی چوری کے مرتکب ملزمان کے خلاف کارروائی، 3 ملزمان گرفتار
-
اٹک پولیس نے مرغوں کی لڑائی پرقمار بازی کرنے والے 10 افراد گرفتارکرلئے
-
اٹک ، سرکاری سکول سے سولرپلیٹس چوری کرنے والاملزم گرفتار
-
تین سالہ معصوم بچے اغواء کرکے جنسی زیادتی کرنے والا درندہ صفت ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.