حکومت ملک کے دور دراز علاقوں خصوصاً پسماندہ علاقوں میں عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے‘چوہدری محمدسرور ،صوبہ بھر میں فلٹریشن پلانٹس لگائے جا رہ ے ہیں تاکہ عام آدمی کو بھی پینے کے صاف پانی کی سہولت میسر ہو سکے‘گورنرپنجاب

جمعرات 3 اپریل 2014 20:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اپریل۔2014ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے گورنر ہاؤس لاہور میں سینیٹر سعید منہیس نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہٴ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ حکومت ملک کے دور دراز علاقوں خصوصاً پسماندہ علاقوں میں عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے اور اس مقصد کے لئے حکومت پنجاب نے ترقیاتی بجٹ میں خطیر رقم مختص کی ہے۔

(جاری ہے)

گورنر نے کہا کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لئے صوبہ بھر میں فلٹریشن پلانٹس لگائے جا رہ ے ہیں تاکہ عام آدمی کو بھی پینے کے صاف پانی کی سہولت میسر ہو سکے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف دور دراز علاقوں کی ترقی اور انہیں بڑے شہروں کے برابر لانے کے لئے خصوصی جوجہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم ،صحت اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں بہتری لائے بغیر ان علاقوں کی ترقی ممکن نہیں۔ اس موقع پر سینیٹر سعید منہیس نے گورنر پنجاب کو اپنے علاقے میں ترقیاتی کاموں کے بارے میں آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :