افغانستان میں انتخابات کے دوران سرحد پر سیکیورٹی سخت کردی جائے گی ، دفتر خارجہ
جمعرات 3 اپریل 2014 17:30
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3اپریل 2014ء) ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ افغانستان میں انتخابات کے دوران سرحد بند نہیں کی جائے گی تاہم سیکیورٹی سخت کردی جائے گی۔ دفتر خارجہ میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ افغانستان میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کی ذمہ داری افغان طالبان نے قبول کرلی ہے، جس کے باوجود پاکستان پر الزام تراشی کسی بھی حوالے سے درست نہیں، پاکستان، افغانستان میں انتخابی عمل کا خیر مقدم کرتا ہے، امید ہے دھمکیوں کے باوجود افغان عوام انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں پرامن انتخابات کا انعقاد افغان سیکیورٹی فورسز کی ذمہ داری ہے تاہم اسلام آباد کابل حکومت کو الیکشن کے انعقاد کے سلسلے میں مدد دینے کو تیار ہے۔(جاری ہے)
افغانستان میں انتخابات کے موقع پر سرحد کو بند نہیں کیا جائے گا لیکن سیکیورٹی انتظامات کو سخت ضرور کیا جائے گا۔
تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف جلد ایران کا دورہ کریں گے تاہم ابھی دورہ تہران طے نہیں ہوا۔
پاکستان نے ایرانی گارڈز کے واقعے کی مذمت اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی بھی کیا ہے۔ ایرانی حکام کے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو لکھے گئے خط میں دہشت گردی کے مختلف واقعات کا ذکر ہے تاہم اس میں پاکستان کا ذکر نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری ڈرون حملوں کے معاملے میں پاکستان کے موقف کی حمایت کر رہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
-
جنرل اسمبلی: فلسطینی مبصر ریاست کے حقوق بڑھانے کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور
-
تھیلیسیمیا کا علاج اب جین تھیراپی سے ممکن
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
رفح سے انخلاء کے دوران یو این کا مزید امدادی راہداریاں کھولنے کا مطالبہ
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا یورپی منصوبہ
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
روزمرہ کی زندگی میں جدوجہد کرتی افغان خواتین
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.