لاپتا شخص تاصف ملک کی اہلخانہ سے علیحدگی میں دوبارہ ملاقات کرانیکا حکم

جمعرات 3 اپریل 2014 17:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3اپریل 2014ء) سپریم کورٹ نے لاپتا شخص تاصف ملک کی اس کے اہل خانہ سے علیحدگی میں دوبارہ ملاقات کرانے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ میں جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے لاپتہ شخص تاصف ملک کے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے تاصف ملک کی علیحدگی میں اہل خانہ سے دوبارہ ملاقات کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 14 اپریل تک ملتوی کر دی۔